ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گلبرگہ یونیورسٹی کے کتب خانہ میں آگ حادثہ،سینکڑوں کتابیں جل کر خاکستر

گلبرگہ یونیورسٹی کے کتب خانہ میں آگ حادثہ،سینکڑوں کتابیں جل کر خاکستر

Thu, 08 Dec 2016 12:22:22    S.O. News Service

کلبرگی ۔ 7دسمبر (ایس او نیوز) گلبرگہ یونیورسٹی کی لائبریری میں آگ لگنے کے واقعہ میں سینکڑوں کتابیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ آگ لگنے کے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ آگ لگی۔ کتب خانہ کی دوسری منزل میں پہلے یہ آگ دیکھی گئی جو ابتدائی 5ریاکس تک پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ س وہاں پہنچے ،تاکہ آگ پر قابو پایا جاسکے ۔یونیورسٹی کے امتحانی جانچ کے شعبہ کے سربراہ سی ایس پاٹل نے مقام واقعہ پہنچ کر آگ سے ہوئے نقصان کا معائنہ کیا۔ انہو ں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہیں ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔


Share: